ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مینگلور میں لیڈیز ٹوائلیٹ میں خفیہ کیمرہ لگانے کا معاملہ؛ ملزم کی ضمانت رد کرنے پولس کی عدالت سے درخواست

مینگلور میں لیڈیز ٹوائلیٹ میں خفیہ کیمرہ لگانے کا معاملہ؛ ملزم کی ضمانت رد کرنے پولس کی عدالت سے درخواست

Tue, 20 Sep 2016 17:28:30    S.O. News Service

منگلورو 20/ستمبر (ایس او نیوز)منگلورو یونیورسٹی کے واش روم میں خفیہ کیمرہ لگانے کے معاملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم بسواراج رایاریڈی نے طلباء کی جانب سے یونیورسٹی کے نام پر دھبہ لگانے کی کوششوں کی مذمت کی۔اور کہا کہ اس معاملے کا ملزم جو ضمانت پر رہا ہوا ہے، انہوں نے اس کی ضمانت رد کروانے کے لئے یونیورسٹی کو ہدایات دی ہیں۔جبکہ منگلورو پولیس کی طرف سے پہلے ہی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست ضلع سیشنس عدالت میں داخل کی جاچکی ہے۔

منگلورو یونیورسٹی کے قیام کے 37ویں سالانہ جشن کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر رایا ریڈی نے کہاکہ فرقہ پرست تنظیمیں یونیورسٹی کیمپس کے ماحول میں زہر گھولنے کا کام کررہی ہیں۔انہیں برداشت نہ کیا جائے بلکہ انہیں مسترد کردیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خفیہ کیمرہ رکھنے والے ملزم سنتوش کے رابطوں کا ہمیں پتہ ہے۔ اور یہ اس تنظیم کی غلط رہنمائی کا نتیجہ ہے جس سے وہ وابستہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یونیورسٹی کے ذمہ دارن کو ملزم کی ضمانت منسوخ کروانے کی ہدایت کروانے اور اس معاملے کے پیچھے کن لوگوں کا ہاتھ ہے اس کی جلد اور مکمل کرنے کی ہدایات دیدی ہیں۔

حالانکہ وزیر موصوف نے پرزور انداز میں کہا کہ ملزم سنتوش کو یونیورسٹی سے خارج کردیا گیا ہے، لیکن یونیورسٹی کے ذمہ داران نے بعد میں بتایا کہ سنتوش کو فی الحال صرف معطل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سٹی پولیس کی طرف سے یہ وضاحت بھی سامنے آئی ہے کہ اب تک کی تحقیقات سے یہی معلوم ہوا ہے کہ سنتوش نے یہ کام تنہا ہی انجام دیا تھا اور اس میں اس کے ساتھ کسی تنظیم کا عمل دخل نہیں ہے۔ پھر بھی اگلی تحقیقات میں اگر یہ بات سامنے آجاتی ہے کہ اس کے پیچھے کو ئی تنظیم یا منظم گروہ کا ہاتھ ہے تو بشمول ایسی تنظیموں کے لیڈروں کے اس معاملے میں ملوث ہر فرد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
 


Share: